ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / دہلی پولیس نے راہل گاندھی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات شروع کی

دہلی پولیس نے راہل گاندھی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات شروع کی

Thu, 01 Dec 2016 18:45:38  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، یکم ڈسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)  دہلی پولیس نے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور سوشل میڈیا ویب سائٹ کی انتظامیہ کو خط لکھ کر اس بارے میں ضروری معلومات مانگی ہے۔ایک سینئر افسر نے بتایاکہ ہم نے ٹوئٹر کو خط لکھ کر ہیکر کے لاگ ڈیٹیلس اور آئی پی ایڈریس جیسی معلومات مانگی ہے اور معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ایک افسر نے بتایا کہ کانگریس کے چیف ترجمان رندیپ سرجیوالا نے پولیس کی اقتصادی کرائم برانچ میں دوپہر تقریبا ایک بجے شکایت درج کروائی تھی۔آج صبح کانگریس پارٹی کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بھی ہیک کر لیا گیا تھا اور اس پر بھی بڑی تعداد میں نازیبا پیغامات ڈال دیئے گئے تھے۔


Share: